کینیا میں سیلاب سے تباہی، 70 افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

کینیا  میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد ہلاک،ہزاروں  بے گھر ہو گئے ۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شہ کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوگئے جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70  افراد کو بھی بہا کر لے گیا جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 36 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

Back to top button