گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے پر دو افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے جہانگیر بازار میں گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Back to top button