گلوکار اے آررحمان نے آسکر ملنے پر دلچسپ قصہ سنادیا

بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے مرحومہ والدہ سے متعلق دلچسپ بات بتا دی۔

اے آر رحمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز سے متعلق بات چیت کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح اُن کی والدہ نے آسکر ایوارڈز کو چھپا دیا تھا۔جب مجھے آسکر ایوارڈز ملے تو میری والدہ نے اُنہیں تولیے میں لپیٹ کر رکھ دیا تھا کیونکہ اُنہیں یہ لگتا تھا کہ یہ آسکر ایوارڈز سونے سے بنے ہوئے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد، میں اُن کے کمرے میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ میرے آسکر ایوارڈز تولیے میں لیپٹے ہوئے رکھے تھے، پھر میں نے اُن ایوارڈز کو اپنے دبئی فردوس اسٹوڈیو میں رکھ دیا۔

Back to top button