گلیکسی ایس 10‘ کے فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے شکایات

جنوبی کور یا کی نامور کمپنی سام سنگ کو حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 10 ‘ کے فنگر پرنٹ سینسر میں خرابی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
حال ہی میں برطانوی خاتون کی جانب سے ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کے فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے شکایت درج کی گئی جس کے مطابق خاتون کے شوہر ان کا فون اپنے فنگر پرنٹ سے بھی باآسانی ان لاک یعنی کھول لیتے ہیں۔
in display fps etechro
برطانوی خاتون کی اس شکایت پر کمپنی کا فوری ردِ عمل سامنے آیا اور کمپنی نے جلد از جلد اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ جب ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کی نقب کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی تو اس تقریب میں کمپنی کی جانب سے فون کے فنگر پرنٹ سینسر کو ’انقلابی‘ قرار دیا گیا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فنگر پرنٹ سینسر کی خرابیوں کے حوالے سے واقف ہیں اور جلد ایک ایسا سافٹ وئیر متعارف کرائیں گے جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
Under Display Fingerprint Scanner
سام سنگ کمپنی نے اس معاملے کے حوالے سے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جب تک فنگر پرنٹ سینسر کی خرابی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا تب تک صارفین اپنے موبائل فون کا فنگر پرنٹ سینسر استعمال نہ کریں۔
اس سے قبل کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر کی خرابی کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ فون کی اسکرین کے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والے پروٹیکٹر کی وجہ سے موبائل فون فنگر پرنٹ ٹھیک سے اسکین نہیں کر پا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button