گندم خریداری سے انکار،حکومت کا کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

گندم خریداری سے انکار کے بعد حکومت نے کسانوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ دے گی۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا، گندم اسکینڈل پر اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہوسکی؟گندم امپورٹ کرکے خزانے کو 11 ارب 37 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا تھا۔
