گندھارا تہذیب کے چوری شدہ نوادرات پاکستان واپس آ گئے؟


امریکی حکومت نے پاکستان سے چرائے گئے گندھارا تہذیب کے 46 قیمتی نوادرات واپس کر دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالغفور کے مطابق امریکی حکومت نے دفتر خارجہ کے ذریعے 46 قیمتی نوادرات پاکستانی حکومت کے حوالے کیے جو اسلام آباد میوزیم میں عوام کے لیے رکھ دیئے گئے۔

یہ نودارات گندھارا کی مختلف جگہوں سے نکالے گئے تھے جس میں سوات، سندھ اور دیگر علاقے شامل ہیں، جب امریکی اداروں نے تحقیقات شروع کی تو انہیں معلوم ہوا کہ ایک غیرملکی کے پاس ایسے نوادرات ہیں جن کا تعلق پاکستان کی گندھارا تہذیب سے ہے، ان نوادرات کو ریکور کرنے کے بعد پاکستان بھجوا دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان نوادرات کی مارکیٹ ویلیو کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے، لیکن ایک اندازے کے مطابق ان کی مالیت ایک ملین ڈالر سے زائد ہے

انہوں نے بتایا کہ قیمتی نوادرات چوری کرنے کا سلسلہ پاک بھارت تقسیم سے پہلے سے جاری ہے یہ کوئی ابھی شروع نہیں ہوا، زیادہ تر لوگ آرٹس اور ثقافتی تعاون کے نام پر بہت سے نوادارت یورپی ممالک میں ساتھ لے جاتے تھے اس سلسلے میں کوئی قانون اور اصول متعین نہیں کیے گئے تھے۔ امریکہ سے ملنے والے زیادہ تر قیمتی نوادرات بدھ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جن میں مورتیاں اور دیگر سامان شامل ہے

Back to top button