گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت

وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی۔افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہوگی
وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔
بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی ،پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے
وفاقی حکومت سے اجازت کے بعد گوادر پورٹ پر آئندہ دو ماہ تک تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اتوار کو سیکریٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 10 مئی کو 16 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی، وسط مئی تک 25 ہزار میٹرک ٹن سامان اور افغانستان کیلئے گندم پر مشتمل 5 لاکھ میٹرک ٹن کارگو سامان بحری جہازوں سے اتارا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی آمد بڑھنے سے کاروبار کے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔
