گوجرانوالہ میں فلسطینی طلبا پر ملزمان کا تیز دھارآلے سے حملہ

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیرتعلیم دو فلسطینی طلبہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا گیا۔دونوں طلبہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کے مطابق کچھ اوباش لڑکے ان دونوں غیر ملکی طالب علموں کی ساتھی طالبات سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے تاہم منع کرنے پر حملہ کردیا گیا۔ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
