گوشوارے جمع نہ کرانے پر 26 سابق ارکان اسمبلی الیکشن لڑنے کےلیے نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانےپر 26 سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی الیکشن لڑنےکےلیے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری بیان کےمطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان،سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نا اہل قراردیا گیا۔ یہ اراکین قومی اسمبلی سال  2022-23  کےگوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ نا اہل ہونےوالے اراکین میں خرم دستگیر،محسن رانجھا، محمد علی، کمال الدین،ارسلان تاج، سید عمران علی شاہ، یار محمد رند اور دیگر شامل ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے کےبعد سابق ارکان الیکشن لڑسکیں گے۔

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس : باہر 500 وکلا کھڑےہیں،دیکھتے ہیں کیسےہمارے خلاف فیصلہ آتا ہے، وکیل پی ٹی آئی

Back to top button