گوگل ڈو اب اسکائپ کومات دینے کےلیے تیار

مارچ میں گوگل نے اپنی ایپ ڈو کےلیے گروپ ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کی حد 8 سے بڑھا کر 12 کردی تھی، جس کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ڈو کے صارفین ویب یعنی براؤزر پر بھی ڈو گروپ کالز کرسکیں گے اور اس طرح وہ براہ راست اسکائپ، میسنجر وغیرہ کے مقابلے میں آجائے گا۔ آئندہ چند ہفتوں میں گوگل کروم پر گروپ کالز کرنے کی سپورٹ متعارف کرائی جارہی ہے جس میں ایک نیا لے آؤٹ بھی دیا جارہا ہے تاکہ آپ بیک وقت زیادہ افراد کو دیکھ سکیں۔اسی طرح گروپ کال کےلیے لوگوں کو مدعو کرنے کا عمل بھی انوائٹ لنک کے ذریعے آسان بنایا جارہا ہے۔
gsmarena 003اس کے علاوہ ڈو موبائل ایپ میں ایک نئے فیملی موڈ کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین اسکرین پر رئیل ٹائم میں ڈوڈل بناسکیں گے جب کہ ماسکس اور دیگر ایفیکٹس بھی استعمال ہوسکیں گے۔
اس موڈ میں میوٹ اور اینڈ کال بٹن اسکرین میں ہائید ہوجائیں گے تاکہ حادثاتی طور پر ان کو ٹچ نہ کردیں۔فیملی موڈ کو استعمال کرنے کے لیے ڈوو میں گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان ہونا ضروری ہوگا۔ ماسکس اور دیگر ایفیکٹس ون آن ون اور گروپ ویڈیو کالز میں دستیاب ہوں گے اور انہیں مدر ڈے ایفیکٹ کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔اپریل میں گوگل نے ڈو میں کال کے معیار کو مزید بہتر بنایا تھا۔

اس مقصد کےلیے کمپنی کی جانب سے نئی ویڈیو کوڈیک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی جسے اے وی 1 کا نام دیا گیا ہے، جو کہ وی پی 9 کی جانشین ہے۔ وی پی 9 کے مقابلے میں اے وی 1 سے کم انٹرنیٹ بینڈودتھ سے بھی زیادہ معیاری ویڈیو کال ممکن ہوسکے گی جب کہ کوڈیک سے ویڈیو کال اسٹیبلٹی میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر گوگل نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ڈو کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جیسے ویڈیو میسجز کی شرح 800 فیصد بڑھ گئی۔ کمپنی کے مطابق اسی وجہ سے وہ ویڈیو میسجز کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لارہا ہے جو ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکیں گے اور 24 گھنٹے بعد ایکسپائر ہونے کی بجائے ان کو خودکار طور پر سیو بھی کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button