گھر پر پولیس چھاپے کے دوران شلپا رو پڑی

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جب پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس دوران شلپا شیٹھی شوہر کے ساتھ جھگڑ پڑیں اور آنسوئوں کے ساتھ رو پڑی تھیں ۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر جس وقت چھاپہ مارا گیا تھا اس وقت وہ شدید تناؤ کا شکار تھیں جس کے باعث انہوں نے راج سے بحث شروع کردی جو کہ ایک جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔بعد ازاں شلپا آنسوؤں سے رونے لگیں جس کے بعد گھر پر موجود کرائم برانچ کی ٹیم نے معاملے کو سنبھالا جب کہ اس وقت شلپا کی جانب سے پولیس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان سب کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، انہیں نہیں پتا تھا کہ راج فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس قسم کی فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر بھی پوسٹ کیا۔

Back to top button