گھٹیا آدمی کیساتھ منسلک رہنے پر شرمندگی ہے

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا جملوں کیخلاف ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھاعمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ندامت کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔

یاد رہے کہ ملتان میں ہونے والے جلسے میں مریم نواز کو کہے گئے جملوں پر عمران خان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

Back to top button