آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب بنانے کےلیے گیس مزید مہنگی کرنےکی تیاریاں شروع۔
عالمی مالیاتی فنڈ مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے تین پلان دیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کےلیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ گیس کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی گفتگو کی گئی ہے، وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔
