گیس کے بعد بجلی بم بھی تیار،عوام پر 310ارب کا بوجھ پڑے گا

گیس کے بعد بجلی بم بھی تیار کرلیاگیا،عوام سے 310ارب کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔آئندہ مالی سال سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی ہے۔
سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں، پاور پرچیز پرائس کے لیے 25 روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے، منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کا بوجھ35 کھرب 80 ارب روپے تک پہنچ جائےگا۔
