گیٹ نمبر 4 نہیں کھٹکھٹائوں گا،عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو تین سال گزر چکے مگر ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں ،ہم عوام کیلئے محنت اور جدو جہد کر رہے ہیں، وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ ہم غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، عمران خان سابق وزیر اعظم بن چکے ہیں ۔
ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا میری اردو زبان پر تنقید کرنے والے اور مجھے زبان سیکھانے والے وزیراعظم پہلے اپنے بچوں کو اردو سیکھائیں، مولانا فضل الرحمن کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، ڈیزل ، ذیزل کہنے والوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نظر نہیں آتا،شہباز شریف پر بوٹ پالش کا الزام لگایا جاتا ہے، اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ جو سازش کی بات کرتے ہیں خود ایک سازش ہیں۔بزدل بھاگتا ہے گالی دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں، ، عمران خان کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کو تیار نہیں، انہوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،عمران خان مہنگائی کی طرف دھیان دیں۔
انہوں نے کہا عمران خان کہتے ہیں کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے وزیر اعظم ہوتے ہوئے ایسا بیا ن کیوں دیا گیا، عمران خان کی خارجہ پالیسی بھارت سے ملتی جلتی ہے۔معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ کر کے کہتے ہیں کہ قوم بنارہا ہوں۔عمران خان ہر ادارے کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا وزیر اعظم جنگل کا قانون چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور سابق وزیراعظم بن چکے ہیں، عمران خان بزدل ہیں اور مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات صاف شفاف ہونگے، عمران خان جانتے ہیں کہ صاف شفاف انتخابات ہوئے تو شکست ہوگی، آنے والے انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے۔

Back to top button