ہالینڈ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سر کھجانے پر380 یورو جرمانہ

ہالینڈ میں ایک شخص کو گاڑی چلاتے  ہوئے سر کھجانے کی پاداش میں 380 یورو ( 400 ڈالر )  جرمانہ  ہوگیا۔

گذشتہ برس نومبر میں ہالینڈ کے شہری ٹم ہانسن کو  ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون پر گفتگو کرنے پر ہرجانہ بھرنے کا نوٹس ملا۔ یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا کہ کیونکہ اسے یاد نہیں  تھا کہ اس نے کبھی گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات چیت  کی ہو۔

چنانچہ ٹیم ہانسن معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سینٹرل جوڈیشل کلیکشن ایجنسی چلاگیا۔ وہاں اس نے وہ تصویر دیکھی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کان سے لگائے بات چیت کرتا دکھائی دے رہا تھا۔

Back to top button