ہالی وڈ کے امیرترین اداکار کون ہیں؟

ہالی وڈ اسٹارز جہاں دنیا بھر میں اپنی لاجواب اداکاری کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں وہیں ان کو ان کے اثاثوں اور امیر ترین ہونے پر بھی پہچانا جاتا ہے، آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو ایسے ہی ہالی وڈ اسٹارز کے متعلق بتائیں گے جو کہ امیر ترین شمار ہوتے ہیں۔
اس فہرست میں پہلا نمبر ہالی وڈ اسٹار جیری سین فیلڈ کا ہے جن کی مقبول فلموں میں بی مووی، جیری بیفور سین فیلڈ، ٹاپ فائیو، ڈائنگ لافنگ، دی ریٹنگ گیمز، اسٹینڈ اپ کانفیڈینشل شامل ہیں، جیری کے اثاثوں کی مالیت 820 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر ہالی وڈ کے مقبول اسٹار ٹام کروز کا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 480 ملین ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے، ان کی مقبول فلموں میں ٹاپ گن، ایج آف ٹومورو، مشن امپاسبل سیریز، جیک ریچر، دی ممی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔
ہالی وڈ اسٹار جانی ڈیپ بھی امیر ترین اداکار ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 450 ملین ڈالر ہے، ان کی مقبول فلموں میں پائریٹ آف کیربیئن، دی لون رینجر، چارلی اینڈ چاکلیٹ، الائس ان ونڈرلینڈ، کرائی بے بی، بلیک ماس اور دیگر شامل ہیں۔
ہالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں جیک نیکولسن بھی شامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 400 ملین ڈالر کے قریب ہے، ان کی مقبول فلموں میں دی بکٹ لسٹ ، فائیو ایزی پیسز ، اینگر مینجمنٹ ، دی وچ آف ایسٹ وک، دی لاسٹ ڈیٹیل، مارس اٹیک اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔
ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینک کو اپنی منفرد اداکاری کے باعث فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے اثاثوں کی تعداد بھی میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہانک کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 390 ملین ڈالر کے قریب ہے۔ ان کی مقبول فلموں میں فاریسٹ گمپ، کاسٹ اوے، سیونگ پرائیویٹ ریان، بگ، کیپٹن فلپس، دی گرین مائل اور فلڈلفیا شامل ہے۔
ہالی وڈ اسٹار بل کوسبے بھی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 380 ملین ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے، ان کی مقبول فلموں میں گھوسٹ ڈیڈ، فیٹ البرٹ، جیک، لیٹس ڈو اٹ اگین، لیونارڈ اور اے پیس آف ایکشن شامل ہیں۔
کلنٹ ایسٹ ووڈ بھی ہالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 370 ملین ڈالر کے قریب ہے، ان کی مقبول فلموں میں ان فورگیون، گرین ٹورینو، دی مول، ملینز ڈالر بے بی، ڈرٹی ہیری، دی آؤٹ لا جوسے ویلز اور دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button