ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو بے وقوف کیسے بنایا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرکے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات سامنے آتے ہی اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند تصاویر اور حیران کُن ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔ہانیہ کی ان تصاویر نے صارفین پریہ تاثر چھوڑا تھا کہ اداکارہ کو ان کے خوابوں کا شہزادہ مل گیا ہے۔تاہم اس کے بعد انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے مزید تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں‘۔ہانیہ عامر کے حیدر مستحسن کے ساتھ یہ مناظر دراصل ان کے گانے کی شوٹنگ کے ہیں۔

حقیقت سامنے آنے پر صارفین ہانیہ کے اس سنسی خیز پوسٹ سے خاصا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں اپنے تبصروں میں ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہانیہ توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ سب کرتی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک گانا ہے اور مجھے یہ یقین ہے کہ یہ ہمیں بے وقوف بنا رہی ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ کو ’ریچ‘ چاہئے تھی۔

ایک صارف نے تو ان کے اس عمل کو ’مارکیٹنگ‘ کہہ ڈالا۔

ایک صارف ہانیہ کے اس طرح میوز پروموٹ کرنے سے خاصا ناخوش ہیں۔

ایک صارف کے مطابق ہانیہ توجہ کیلئے یہ سب کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ریپر اسٹار بادشاہ کے ساتھ ملاقات، دوستی اور پھر تعلقات کی خبریں وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ’مسٹری بوائےفرینڈ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

خیال رہے کہ نامور ڈراما سیریل میرے ہمسفر کی اداکارہ کی انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، مداح ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشہ روز کچھ پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیرز کیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ٹینس کھیل رہی ہیں جبکہ ایک جگہ وہ کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہیں لیکن ان کا چہرہ ظاہر نہیں تھا یہ بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کسی لڑکے ساتھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش ہوئی تھیں ، یہ افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔بادشاہ سے ملاقات سے قبل ایک ہفتہ پہلے ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس پر انڈین گلوکار نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔لیکن بعدازاں یہ بھی افواہیں پھیلائی گئیں کہ جلد ہی ہانیہ عامر بادشاہ کے کسی گانے میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Back to top button