ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کےلیے آزاد ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کےلیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کےلیے آزاد ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے اور ان کی ’اپنی اخلاقیات‘ ہی واحد حد ہے جو انہیں روک سکتی ہے،میں کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طاقتور اقدامات اور فوجی کارروائیاں امریکا کے عالمی مفادات کے تحفظ میں مددگار ہیں،انہوں نے گرین لینڈ اور وینزویلا کے معاملات کی مثالیں دیتےہوئے کہاکہ امریکی طاقت کے استعمال سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کے مفادات کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے انٹرویو میں ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ٹرمپ ایران کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں : ایرانی سپریم لیڈر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کےخیال میں تائیوان چین کا حصہ ہےتاہم وہ نہیں سمجھتےکہ شی جن پنگ ان کے دور صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کریں گے۔

 

Back to top button