ہمارے شہدا قوم کےلیے امید اور استقامت کی کرن ہیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا در حقیقت قوم کےلیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے انہوں نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے شہدا در حقیقت قوم کےلیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔

Back to top button