ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

دفاع اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کو افغانستان سرحد سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں ، مسلح افواج عوامی حمایت سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کو معمول پر لے کر آئیں ۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں قیام امن ضروری ہے ، ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔

Back to top button