ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے 5 ہزار کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فریئر تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 31/24 کے تحت 15 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان میں گلزار قاضی، ایاز رحیم، سلطان رحیم، عبدالستار، محمد فہیم شامل ہیں، عدم گرفتار شدہ 4 سے 5 ہزار نامعلوم صورت شناس ملزمان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔
مقدمات کے مطابق ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد احتجاج کے لیے تیاری کر رہے تھے، اتوار کی شام مختلف علاقوں سے 4 سے 5 ہزار کارکنان تین تلوار پر جمع ہوئے، پی ٹی آئی کے پاس ریلی یا جلسے کا قانونی اجازت نامہ نہیں تھا۔
