”ہیرا منڈی “میں اردو کا ”جنازہ“نکالنے پر مداح برہم

”ہیرا منڈی “میں اردو کا ”جنازہ“نکالنے پر مداح برہم،سیزن ٹو میں مداحوں کا سنجے لیلا بھنسالی کو ٹیچر ہائر کرنے کا مشور ہ دیدیا۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں کے ذریعے ثقافت، تاریخ، روایت اور فوک کہانیوں کی بہترین نمائندگی کرنے کے لیے جانےجاتے ہیں۔ان کی حالیہ سیریز ہیرامنڈی بھی آزادی سے پہلے کے ہندوستان میں درباریوں کی زندگی اورجدو جہدِ آزادی کے گرد گھومتی ہے۔
فلم لاہور کی مشہور ’ہیرا منڈی’ سے منسوب ہےلاہور چونکہ موجودہ پاکستان کا حصہ ہے اس لیے ہیرا منڈی میں سنجے لیلا بھنسالی نے ‘اردو زبان اور اس کے استعمال پر خاصی توجہ دی ہے۔سیریز میں جہاں بیگمات کے سر کی ماتھا پٹی سے پاؤں کی پازیب تک ایک ایک چیز کو انتہائی باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے وہیں سیریز دیکھنے کے بعد اردو زبان سے رغبت رکھنے والے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں بیگمات کے اردو لہجے سے کافی نالاں نظر آئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اردو ادب کے انتہائی مستند پیج ‘ریختہ ‘ کی جانب سے سیریز کے مختلف سینز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جہاں ‘اردو‘ کے جنازے کو بڑی دھوم سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
