یاسرنواز کی حکومت سے موبائل پر سورہ رحمان سنانے کی اپیل

یاسر نواز نے حکومت سے موبائل پر لگی کورونا ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگانے کی درخواست کی ہے۔یاسر نواز کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔‘‘
یاد رہے کٰہ ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے حیران کن انکشافات کیے۔احسن خان نے سوال پوچھا کہ اداکار یاسر نواز کو کس کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی ؟جس پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور پچھتانے لگا کہ میں نے آخر اس ڈرامے کو سائن ہی کیوں کیا۔

Back to top button