یاسر حسین نے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری کیوں سنائیں

معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں پھیلنے پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکار انسٹاگرام سٹوری میں سوشل میڈیا پیجز کو مخاطب ہوتے لکھا کہ اگر سوشل میڈیا کے ہاتھ میں ہوتا تو ان کے ہاں کل ہی دوسرے بچے کی پیدائش ہوجاتی، خدا کا حکم ہوگا تو جلد ہوجائے گا لیکن ابھی نہیں ہو رہا، اس لیے آرام کریں۔اگرچہ یاسر حسین نے لکھا کہ ان کے ہاں ابھی دوسرے بچے کی پیدائش نہیں ہو رہی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی اہلیہ اُمید سے ہیں یا نہیں؟ اداکار کی جانب سے مبہم پوسٹ کیے جانے پر بھی ان کے مداح کنفیوژن کا شکار ہیں اور سوال کرتے دکھائی دیئے کہ وہ واضح طور پر لکھیں کہ ان کے اہلیہ اُمید سے نہیں ہیں۔اس سے قبل یاسر حسین اور اقرا عزیز کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد افواہیں تھیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئیں جبکہ کچھ دن قبل ہی یاسر حسین نے جلد اپنے دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کیا، یاسر حسین متعدد ٹی وی شوز میں زیادہ بچوں پر کھل کر باتیں کرتے رہے ہیں اور واضح کرتے رہے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے زیادہ سے زیادہ بچے ہوں۔واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی، یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی جانب سے منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں شرکت کی، جہاں دیگر شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔قوالی نائٹس میں جہاں دوسری اداکارائیں شریک ہوئیں، وہیں اقرا عزیز بھی شوہر کے ہمراہ شریک ہوئیں اور اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔اقرا عزیز اور یاسر حسین کی تقریب کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

Back to top button