یشما گل کو عمرے کی سعادت پر غلاف کعبہ کا تحفہ مل گیا

معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جبکہ اداکارہ کو تحفے میں غلاف کعبہ بھی ملا ہے۔
یشما گل نے اس حوالے سے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کو غلاف کعبہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر آنے کا موقع دیا وہ بھی رمضان المبارک میں، بتا نہیں سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ ان جذبات کو الفاظوں میں نہیں ڈھالا جا سکتا۔
یشما گل کے مطابق اللہ نے ہی مجھے ایسے لوگوں سے ملوایا جن سے ملاقات میری خوش نصیبی ہے، مجھے دین کے بارے میں بہت کچھ بتایا اور سب سے بڑھ کر واپسی پر مجھے ایک تحفہ دیا جو اللہ کے گھر کا ایک حصہ ہے اور مجھے اس کے قریب کرتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیا کیا کہ میں اس لائق ہوئی مگر دعا ہے کہ اللہ مجھ سے راضی رہے اور سیدھے راستے پر چلائے آمین۔
