ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر معطل

پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب نیازی کو معطل کردیا۔

 محکمہ صحت پنجاب  کے نوٹیفکیشن کے مطابق گنگارام اسپتال میں تعینات شعیب نیازی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شعیب نیازی پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پوسٹ گریجیویشن کورس میں غیرقانونی داخلہ ثابت ہوا، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعیناتی رولز کے برعکس کی۔شعیب خان نیازی کی ٹریننگ مکمل نہیں ہوئی۔شعیب نیازی کی تعیناتی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت نہیں ہوئی۔کاروائی کا فیصلہ شکایت کے پیش نظر کیا گیا۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کاکہنا تھا کہ  حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف کاروائی ہوئی۔ن لیگ کی حکومت ہمیشہ ایسے ہی نشانہ بناتی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جواب کے لیے تیار رہیں۔

Back to top button