یوم آزادی پر امریکہ کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ 

پیغام میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے7 دہائیوں سے بطور شراکت دار کام کیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ نے صحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان امن عمل میں پیشرفت اور اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

 

کورونا ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے لیے تمام ممالک کو جلد سے جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی تغیر کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری ہے، اور آئندہ برسوں میں بھی باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام، خوشحالی کے مشترکہ اہداف میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔

Back to top button