یوم عاشور کے پرامن اختتام پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم عاشور کے پرامن اختتام پر سکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومَ عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم  شہبازشریف نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے۔ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا۔انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

 شہبازشریف نے کہاکہ یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔

Back to top button