یوم پاکستان پریڈ 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی

یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ اب 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی اور اوقات پہلے ہی واضح کیے گئے ہیں’۔
خیال رہے کہ تحریک پاکستان کے دوران 23 مارچ 1940 وہ دن تھا جب مولوی فضل الحق نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد وطن پاکستان کےلیے قرارداد پیش کی اور اسی مناسبت سے ہم بحیثیت قوم ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج قرار داد پاکستان کی مناسبت سے پریڈ اور دفاعی طاقت کی نمائش کرتی ہے جس کو یوم پاکستان پریڈ کہا جاتا ہے۔یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب میں بری، فضائی اور بحری افواج کی جانب سے اپنی مہارت کا شان دار مظاہرہ کیا جاتا ہے اور پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی بھی نمائش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button