یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز میں 2 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی آڈٹ رپورٹ برائے 2020-2019 میں انکشاف سامنے آیا کہ ادارے کے 42 ریجنز میں 7 ہزار 662 اسامیوں پر 9 ہزار 756 ملازمین کام کررہے ہیں۔
آڈیٹرز نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اس معاملے کی آزادانہ انکوائری کروانے کی سفارش کی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پہلے سے ہی مالی مشکلات کا شکار ادارے پر 2 ہزار 94 ملازمین اضافی بوجھ ہیں اور یو ایس سی نے آڈیٹرز کو اضافی ملازمین کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس لیے گھوسٹ ملازمین کی تعیناتیوں کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یو ایس سی نے بے ضابطہ ملازمین کو قومی خزانے کی بنیاد پر بے جا حمایت دی جو کمزور داخلی کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ان غیر مجاز ملازمین کو گزشتہ کئی برسوں نے تنخواہوں کی ادائیگی ظاہر کرتی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشین کے بجٹ کے معاملات میں کوئی مالی ضابطہ یا کنٹرول نہیں ہے اور زونل یا ریجنل دفاتر کو دستیاب تعداد کے مطابق تنخواہوں کا بجٹ مختص نہیں کیا جاتا۔دستاویز کے مطابق مالیاتی/بجٹ کے معاملات میں بے ضابطگی کے معاملات کے نتیجے میں ریجنل دفاتر میں اس قسم کی غیر قانونی بھرتیاں ہوئی۔رپورٹ میں 2 ہزار 94 ،ملازمین کی تعیناتی اور غیر ضروری طور پر انہیں مستقل کیے جانے کو غیر مجاز اور انہیں لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کو بے ضابطگی قرار دیا۔
