یوکرائن کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں

روس نے یوکرائن کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کا اعلان کردیا، 2 ماہ سے جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات اب رک گئے ہیں، 5 روز قبل بھیجی گئی تجویز کا جواب ابھی تک روس کو نہیں مل سکا ہے، سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ انہیں یہ تاثر مل رہا ہے کہ کیف شاید بات چیت جاری نہیں رکھنا چاہتا، روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے یوکرین کے مختلف نمائندوں بشمول صدر اور ان کے مشیروں کے آئے روز ایسے بیانات سننا بہت عجیب لگتا ہے جنہیں سن کر یہ خیال آتا ہے کہ انہیں ان مذاکرات کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے کہ اکہ جنگ کے آغاز سے ہی بات چیت جاری ہے لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا، کیف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات انتہائی مشکل ہیں، کریملن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی یونین کے سربراہ چارلس مشیل سے بات کرتے ہوئے کیف پر مذاکرات کے دوران مطالبات میں مستقل مزاجی کا فقدان ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

Back to top button