یوکرین نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم مانگ لئے

یوکرین نے روس کے ساتھ جاری جنگ کیلئے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم سمیت دیگر جنگی سازوسامان مانگ لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ روسی فوج نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں طیارہ شکن میزائل سسٹم، اینٹی ٹینک، اینٹی شپ اور جنگی ساز و سامان مہیا کیے جائیں۔
انکا کہنا تھااگر جنگی ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی قانون رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر نظر ثانی کریں کیوں کہ اس کے بغیر روس کو جارحیت سے روکنا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے وزیر دفاع کی اینٹی ایئر کرافٹ کی فراہمی کے مطالبے کو پورا کرنے سے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے معذرت کرلی تھی۔جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ جنگی صورت حال اور ملکی قومی سلامتی اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔

Back to top button