یوکرین کا 3 روسی جنگی جہاز تباہ کرنےکا دعویٰ

یوکرین نے روس کے 3 سخوئی لڑاکا  طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین کےدعوےکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں دو روسی Su-34 لڑاکا بمبار طیاروں اور ایک Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

تاہم رائٹرز کے مطابق اگر یہ بات سچ ہوئی توماسکو کو جدید جنگی سازو سامان کے نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا جس کی کل مالیت مجموعی طور پر 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

Back to top button