یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روسی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ہتھیار استعمال کرنیکی اجازت دیدی

امریکی عہدیدار نے بتایا ان کی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوکرین کو یقین دہانی کرائیں کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج پر جوابی حملوں کے لیے امریکا کی جانب سے دیا گیا اسلحہ استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں نے روس نے اپنی سرحد سے قریب یوکرین کے علاقے خارکیف کی جانب پیشقدمی کی ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فورسز کی جانب سے خارکیف کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

 امریکی حکام نے برطانوی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ روس کے خلاف دور تک مار کرنے والے میزائل یا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم پر پابندی سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Back to top button