شدید بارشوں کے باعث دبئی–پاکستان فلائٹ آپریشن متاثر، 18 پروازیں منسوخ

شدید بارشوں کے باعث دبئی اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے سبب پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے دبئی اور شارجہ جانے والی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر 67 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی–کراچی روٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں، فیصل آباد سے دبئی کی دو، لاہور سے دبئی کی تین، پشاور سے دبئی کی چھ اور اسلام آباد سے دبئی کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی 16، کراچی کی 12 اور اسلام آباد کی 21 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار رہی۔

دوسری جانب دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر 8 پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوئی، جبکہ سیالکوٹ کی 2، پشاور کی 4 اور اسکردو و کوئٹہ کی 2،2 پروازوں میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

Back to top button