نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔

درخواست پر غور کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 48 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم اس رعایت کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اور صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔

Back to top button