11PSL کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جسے براہِ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

گیارہویں ایڈیشن میں پی ایس ایل کو 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کی صورت میں کھیلا جائے گا۔

مزید ٹیموں اور میچز کی شمولیت سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

Back to top button