10سال سے مطلوب اشتہاری ملائیشیا سے گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کی واردات میں 10 برس سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ملائیشیا سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق مجرم اشتہاری محمد توقیر نے 2014 میں تھانہ دھلے گوجرانوالہ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا۔مجرم 10 برس سے اشتہاری اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ۔ انٹر پول اسلام آباد کی مدد سے سپیشل آپریشنز سیل نے اشتہاری کو ملائیشیا سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔قانونی مراحل مکمل کرنے کے ملزم محمد توقیر کو پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری مجرم محمد توقیر کو لے کر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گئی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ۔

Back to top button