لاہور آنے والی 10 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

شدید بارش اور خراب موسم کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور میں درجن بھر پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

ابو ظہبی سے لاہور پہنچنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی کے 431، دمام سے لاہور پہنچنے والی فلائٹ 178، دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 628 بھی فضا میں چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

اومیکرون کے باعث شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا ملتوی

دبئی سے آنے والی پروز 6 گھنٹے کی تاخیر سے بھی فیصل آباد نہ پہنچ سکی، دبئی واپس روانہ ہوگئی، کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 کو اسلام آباد اتار لیا گیا ۔

پروازوں کے متاثر 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا جبکہ لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303، لاہور تا کراچی پی کے 9759، لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Back to top button