یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم سمیت 10 انسانی اسمگلر گرفتار

یونان میں پیش آنےوالےکشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم سمیت 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں گرفتار  ملزمان میں وزارت داخلہ کی ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرعمران عرف مانی بھی شامل ہے۔

انسانی اسمگلرعمران عرف مانی نے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کو لیبیا بھجوایا تھا جن سے  اس نے فی کس 24 لاکھ روپےوصول کیے تھے تاہم حادثے کے بعد سے ملزم روپوش تھا جسےاب گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کشتی ڈوبنے کاواقعہ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اےکے35اہلکاربرطرف

 

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق عمران عرف مانی سمیت 4 ملزمان کو گجرات اور گوجرانوالہ  سےگرفتار کیا گیا ہے جبکہ سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اےترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہیں جنہوں نے  لیبیا کشتی حادثے کے 9 متاثرین سے 5 کروڑ 16 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

واضح رہےکہ 13 اور 14 دسمبر 2024 کی درمیانی شب یونان کے جزیرےکریٹ پر پیش آنے والے کشتیوں کے حادثے میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی، 9 پاکستانیوں کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں جبکہ دیگرلاپتہ افراد کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے۔

Back to top button