گوادر میں کوچ حادثے کاشکار،10مسافرجاں بحق

گوادر میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کےمطابق مسافر کوچ کراچی سے جیونی جارہی تھی، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Back to top button