سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین پاک آسٹریلیا سیریز دیکھ سکیں گے

این سی او سی نے رواں ماہ 4 تاریخ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والی ایک ماہ طویل کرکٹ سیریز کے لیے سٹیڈیم کی 100 فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ منگل کے روز کیا گیا جب آسٹریلوی ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کیا۔
ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد ہے، این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، جبکہ مظفر آباد، گلگت اور نوشہرہ میں 10 فیصد سےزائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے تمام میچوں میں اسٹیڈیم کی 100 فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے، دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں 4 مارچ سے 8 مارچ تک میچ کھلیں گی، 12 سے 16 مارچ کراچی اور لاہور میں 21 مارچ سے 25 مارچ تک میچز کھیلیں جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر مکمل ویکسینیٹڈ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاہم  پابندی سے 12 سال کم عمر بچوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق شائقین اور منتظمین کو کورونا وائرس سے متعلق قواعد پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Back to top button