ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت

امریکہ کی ریاست میں میکسیکو سے ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت کر لیا گیا ہے۔
جنوبی میکسیکو کے جنگلات سے دریافت ہونے والے شہر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور ایک ہزار سال قبل مایا تہذیب کا اہم مرکز رہا ہو گا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) کے ماہرین کے مطابق شہر میں اہرام مصر جیسی بڑی عمارتیں، پتھر کے ستون، 3 پلازے اور تقریباً مرتکز دائروں میں ترتیب دیئے گئے دیگر ڈھانچے موجود ہیں۔
شہر کو اوکمٹن کا نام دیا گیا ہے جس کا مایا زبان میں مطلب ’پتھر کا ستون‘ ہے۔ یہ شہر 250 اور ایک ہزار اے ڈی کے درمیان جزیرہ نما کے وسطی نشیبی علاقے کا اہم مرکز ہوتا تھا۔
شہر کے آثار ملک کے یوکاٹن نامی جزیرہ نما پر بالمکو ماحولیاتی ریزرو میں واقع ہیں جو جنگل کے غیر دریافت شدہ حصے کی تلاش کے دوران دریافت کیا گیا۔ شہر کا رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے۔ یہ تلاش فضائی
پی آئی اے کا عیدالاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان
لیزر میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔
