سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی،100انڈیکس نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1918 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 174,319 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

174,319 پوائنٹس کی سطح پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

بعد ازاں بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور خبر لکھے جانے تک 100 انڈیکس 1511 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Back to top button