راجستھان میں ٹریفک حادثہ، 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے شہر داؤسا میں پیش آیا، جہاں یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تمام یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے اور دو پک اپ وینز کے ذریعے سالاسر بالاجی مندر سے واپس آ رہے تھے، جب ایک وین حادثے کا شکار ہو گئی۔

Back to top button