یوکرین کا11سالہ بہادربچہ تنہا1ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا

جنگ زدہ ملک یوکرین کے ایک 11 سالہ بچے نے بہادری کی مثال قائم کردی.خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کمسن بچہ ایک ہزارکلو میٹر کا سفر تہنا طے کرکے سلواکیہ پہنچ گیا.
عالمی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی طرف سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبراس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔بچے کی ماں نے اسے ٹرین سے روانہ کیا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی ٹھہر گئی۔
یوکرائن کے لڑائی بند کرنے تک جنگ ختم نہیں ہوگی
نچنے پرحکام نے اکیلے بچے کودیکھ کراس کا بھرپوراستقبال کیا اوراسے رشتے
داروں کے گھرپہنچا دیا۔
واضح رہے کہ زپوریشیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے۔ روسی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے زپوریشیا پرقبضہ کیا تھا۔
