رواں سال ایچ آئی وی کے 1147 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےصوبے میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کےاعداد و شمار جاری کردیے۔

صوبائی محکمہ صحت کےمطابق کے پی میں رواں سال ایچ آئی وی کے1147 کیسز رپورٹ ہوئےجس کےبعد صوبےکے اسپتالوں میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 8 ہزار 356 ہوگئی ۔

دستاویز کےمطابق کے پی میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں میں6 ہزار 105 مرد اور 2 ہزار80 خواتین شامل ہیں جب کہ 171 ٹرانس جینڈرمیں بھی ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تنہائی کا احساس’وبا‘ کی صورت اختیار کرگیا

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس ایچ آئی وی وائرس سےمجموعی طور 1486 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کےمطابق مجموعی طور پر ایچ آئی وی کے متاثرہ مریضوں میں 1378 کا تعلق ضم اضلاع سے، 352 کا افغانستان ، 112 کا پنجاب، 33 کا سندھ، 11 کا بلوچستان، 14 کا گلگت جب کہ 5،5، کا آزاد کشمیراوراسلام آباد سے ہے۔

رپورٹ کےمطابق 1102 افراد کو استعمال شدہ سرنج سے ایچ آئی وی وائرس لگا اور 818 افراد انتقال خون کےباعث وائرس سے متاثر ہوئے۔

Back to top button