12اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی کاانکشاف

 انسداد پولیو مہم کے باوجود ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔12اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ میں میرپور خاص، کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں لکی مروت اور پشاور جب کہ بلوچستان میں اوستا محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔

Back to top button