امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں نے مزید 107 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا

امریکا، بیلجیم،سعودی عرب اورامارات سمیت 12 ملکوں میں 107 پاکستانی شہری جن کو ان ملکوں سے بےدخل کردیا گیا ہے۔

جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتارکر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانےکی اجازت دے دی گئی۔

امیگریشن ذرائع کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سےایک،عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سےایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بےدخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 

ذرائع کےمطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سےڈی پورٹ کیا گیا، ان میں سعودی عرب سے 4 عمان سے 10 قطر سےایک امریکا اور سینیگال سے ایک ایک پاکستانی کو بےدخل کیا گیا۔

دبئی سے 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں مختلف خلاف ورزیوں اور کیٹگریز کےمسافر شامل ہیں۔

امارات سے 11، پاکستانیوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا جنہیں جیل میں سزاکاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا جبکہ دو پاکستانیوں پردبئی میں جعلی کرنسی پھیلانےکا الزام ہے۔

Back to top button